Top newsWorld

News in: اردو زباناردو زبان
06/11/2014 14:03 published by Zone 1 (A ) (unknown) in / / Pakistan - #-20140611-1035

تاریخ ضائع و گمش

Pages Mac.png تاریخ ضائع و گمشدہ

اسلامی عہدِ زریں کے زوال کا آغاز عربوں کی دیرینہ دھڑے بندی کی فطرت سے ہوا اور اس دھڑا بندی تنازعے میں خلفائے راشدین نے دنیا دار خلیفاؤں کے لیے جگہ چھوڑی۔ مسند خلافت کو مکہ سے نکال کر دمشق اور پھر بغداد لے جایا گیا کیونکہ تیزمزاج اور آزاد فطرت صحرائی عرب ، جن کی خلقی یا جِبلّی جمہوریت کی توثیق پیغمبرDUROOD3.PNG نے کردی تھی اور سب کو ایک دوسرے کا بھائی بنا دیا تھا، کبھی کسی آقا کو برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ مکے کی خلافت ایک نظریاتی جمہوریت تھی لیکن دمشق اور اس سے بھی پرے بغداد میں صورتحال مختلف تھی۔ شامی و فارسی نومسلم اور مخلوط النسل نوعربوں کے درمیان خالص النسل عرب مٹھی بھر ہورہے تھے۔ یہ افراد استبدادی ثقافت و عادات سے بھرے ہوئے تھے اور غلامانہ و خوشامدی اطاعت شعاری کرسکتے تھے اور خلیفہ بھی ان کی جانب ہی جھکتا تھا اور ان میں سے حکومتی اہلکار حاصل کرتا تھا۔ متعجب و ناراض، متکبر عرب رفتہ رفتہ صحرا (مکے) کو لوٹنے لگے اور